بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مولانا اعظم طارق قتل کیس میں اہم پیشرفت

مولانا اعظم طارق قتل کیس میں اہم پیشرفت


اسلام آباد۔مولانا اعظم طارق قتل کیس میں تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا اعظم طارق قتل کی تحقیقات کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن حسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور ڈی ایس پی صدر،سی آئی ڈی انسپکٹر ،ایس ایچ او گولڑہ اور آئی بی کا نمائندہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو حصہ ہونگے۔

جے آئی ٹی بنتے ہیں پہلا اجلاس ہوا اور مقدمے کی تفتیش کا جائزہ لیا گیاذرائع کے مطابق مرکزی ملزم سبطین کاظمی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔حکام کے مطابق ملزم سبطین کاظمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور ملزم کا چالان مکمل کرکے رواں ہفتے عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔

یاد رہے کہ مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی کو گزشتہ دنوں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔