Home / شوبز / کنگنا رانوت نئی فلم’’سمرن‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

کنگنا رانوت نئی فلم’’سمرن‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی۔بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رانوت ویسے تو ہر فلم میں منفرد اور مختلف کردار ہی ادا کرتی ہیں‘ جن میں وہ اپنے تجربات سے نہ صرف جان ڈالتی ہیں‘ بلکہ انہیں اس انداز میں نبھاتی ہیں کہ وہ لوگوں کو برسوں تک یاد رہتے ہیں۔

کنگنا آنے والی فلم’’سمرن‘‘ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں جو زندگی کا خوب لطف اٹھاتی ہیں‘ وہ ہنستے مسکراتے‘ ناچتے اور گنگناتے بینک میں ڈاکے ڈالتی ہیں۔