بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / چشمہ میں 340 میگاواٹ کے نئے ایٹمی بجلی گھر نے کام شروع کردیا

چشمہ میں 340 میگاواٹ کے نئے ایٹمی بجلی گھر نے کام شروع کردیا


اسلام آباد۔ چین کے تعاون و اشتراک سے چشمہ کے مقام پر تعمیر کئے گئے تیسرے ایٹمی بجلی گھر ’’چشنپ 3‘‘ کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے اور یہ ایٹمی بجلی گھر 340 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

اس  بجلی گھر کے پیداوار شروع کرنے پر چشمہ کے مقام سے ایٹمی بجلی کی پیداوار 690 میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے یہاں ’’چشنپ 1‘‘ اور ’’چشنپ 2‘‘ میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 325 میگاواٹ تھی۔

چشنپ 3 کو بجلی فراہم کرنے والے قومی نیٹ ورک (نیشنل گرڈ) سے  منسلک کرنے کی اس تقریب میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چین کی ’’چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن‘‘ کے اعلی عہدیداران شریک تھے۔