بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمسی توانائی کے استعمال پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر

شمسی توانائی کے استعمال پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر

پشاور۔ گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، فاٹامیں پولیو کامکمل خاتمہ تقریباً ہوچکاہے،سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پرتوجہ دی جارہی ہے اورسپورٹس فیسٹیول منعقدکئے جارہے ہیں، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاگیا ہے جس سے نہ صرف بجلی بچائی جارہی ہے بلکہ مسلسل ٹیوب ویلوں کے چلنے سے فاٹا کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

وہ آج صبح گورنرہاؤس پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وزیراعظم محمدنوازشریف کے مشیرانجینئرامیرمقام سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ گورنرنے کہاکہ فاٹا کو سی پیک سے لنک روڈ مہیاکئے جارہے ہیں جس سے فاٹا کے عوام کی اقتصادی ومعاشی حالت میں بہتری آئیگی اورفاٹا بھی ترقی کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاگیا ہے جس سے نہ صرف بجلی بچائی جارہی ہے بلکہ مسلسل ٹیوب ویلوں کے چلنے سے فاٹا کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ خارباجوڑ میں شمسی توانائی سے چلنے والے سٹریٹ لائٹس بھی لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ فاٹامیں انفراسٹرکچرکی بحالی سمیت دیگرترقیاتی منصوبے بھی جاری ہے۔