بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنیکا فیصلہ

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنیکا فیصلہ

پشاور۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تعلیم کی روشنی پھیلانے اور طلباء کی کردار سازی میں اساتذہ کاکردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے ۔ صوبائی حکومت اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے ۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار سید محمد شاہ ،خیراللہ حواری کی زیر قیادت اساتذہ کے ایک نمائندہ وفد سے صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں ملاقات کے دور ان کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ،سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ، سیکر ٹری تعلیم ،سپیشل سیکرٹری تعلیم اور ڈائر یکٹر ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ سپیکر اسد قیصرنے وفد سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اساتذہ کو مطمئن کئے بغیر نہ تو کوئی تعلیمی پالیسی کامیاب ہو گی اور نہ ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہNTSکے ذریعے بھرتی کئے گئے تمام اساتذہ کو ریگولر ائز کیا جائے گا ۔حکومت ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن فنڈ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس فنڈ کے ذریعے اساتذہ کی بچیوں کیلئے جہیز ، پلاٹس اور ان کے اہل وعیال کو مفت تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر فلاحی اقدامات اٹھا ئے جائیں گے ۔سپیکر نے کہا کہ حکومت ٹیچرزمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (TMIS)کا جلد ازجلد اجراء کاارادہ رکھتی ہے جس کے تحت اساتذہ کے اکثر مسائل حل ہونے میں بھر پور مدد ملے گی ۔

اساتذہ کے وفد نے سپیکر کو اپنی معروضات پیش کیں جن میں ٹائم سکیل ، سکول بیسڈ اپوائنٹمنٹ ، ٹیچنگ الاؤنس ،ٹییجر سن کوٹہ، اساتذہ انتخابات،NTSکے ذریعے بھر تی کئے گئے اساتذہ کی ریگولرائز یشن ،IMU،رخصت اتفاقیہ اور سائنس و چارج الاؤنس کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کا ذکر کر تے ہوئے ان پر تفصیلی بحث کی ۔