بریکنگ نیوز
Home / کھیل / عمران نذیر کی کرکٹ کے میدان میں واپسی

عمران نذیر کی کرکٹ کے میدان میں واپسی

پشاور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔ اوپننگ بے باز عمران نذیر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مداح انہیں بہت جلد دوبارہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے آنے والے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران نذیر کو کچھ عرصہ قبل خطرناک بیماری لاحق ہو گئی تھی جو ان کی کرکٹ سے دوری کی سبب بنی ۔