بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا میں حلال فوڈاتھارٹی قائم

خیبرپختونخوا میں حلال فوڈاتھارٹی قائم


پشاور۔خیبرپختونخوااسمبلی نے لو کل گو رنمنٹ ایکٹ میں مز ید ترامیم سمیت دو بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ہے فوڈاتھارٹی ترمیمی بل کے مطابق خیبرپختونخوا میں حلال فوڈاتھارٹی قائم کی جائے گی پراسسنگ کے بعد اشیاء خوردونوش پر حلال کا لوگو لگایا ۔جائیگا

اسی طرح ڈبے میں اشیاء خوردونوش کے اجزاء کے متعلق بھی باقاعدہ طور پر اندراج کیاجائیگااشیاء خوردنوش بنانے والی کسی بھی کمپنی کو نیشنل ایکریریڈیشن کونسل اور نیشنل سٹینڈرڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے سرٹیفکیٹ کے علاوہ حلال فوڈ کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی لیناہوگا۔

خیبرپختونخوافوڈاتھارٹی نے اب سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ٗسیکرٹری اوقاف ٗسیکرٹری صنعت وتجارت ٗپاکستان حلال فوداتھارٹی کانمائندہ اور نیشنل ایکریریڈیشن کے علاوہ ایک اسلامی سکالربھی ہوگااسی طرح یہ فوڈاتھارٹی امپورٹ ایکسپورٹ کے دوران اشیاء خوردونوش کے ڈبوں پر حلال کالوگوچیک کریگا۔

ترمیمی ایکٹ میں بھی حلال کی تعریف کرتے ہوئے کہاگیاکہ اسلام کے قواعدوضوابط کے مطابق جو اشیاء جائزہیں انہیں حلال تصور کیاجائیگا اسی طرح لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے تحت بشام کی تحصیل کونسل کوبھی قائم کیاگیاہے جس کے تحت وہاں پر پانچ تحصیل کونسلروں کے علاوہ ایک اقلیتی ،خاتون ،کسان اوریوتھ کاممبرہوگا تحصیل کونسل نواراکین پرمشتمل ہوگی چو نکہ خیبر پختو نخوا حکو مت نے چند ما ہ پہلے بشا م کو تحصیل کا درجہ دیا تھا۔