Home / کھیل / مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور: قومی ٹیم کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی سیریز میں تاریخی فتح کے بعد وطن پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ٹیم کے سابقکپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے مداحوں، دوستوں اور پی سی بی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور قومی ہیرو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔

اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار ٹسیٹ سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار فتح زندگی بھر یاد رہے گی۔