بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فتح جنگ میں ڈمپر سکول کے بچوں پر چڑھ دوڑی

فتح جنگ میں ڈمپر سکول کے بچوں پر چڑھ دوڑی

فتح جنگ۔فتح جنگ میں تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑے سکول کے 7بچوں کو کچل ڈالا ، 4موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے سکول کے بچوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 4بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے فوری بعد مقامی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے سکول جانے کیلئے اپنی وین کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے4بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں4بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی تاہم ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ورثاکے حوالے کر دی گئی ہیں۔