بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی اقدامات

مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی اقدامات

مکہ مکرمہ۔مسجد نبویؐ میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ادارے نے رمضان المبارک کے دوران معذور اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کیلئے تین ہزار وہیل چیئر فراہم اور ماہ صیام کے دوران زائرین اور عبادت گذاروں کی آسانی کے پیش نظر مسجد نبوی میں خواتین کے لیے مختص مقامات پر ایک ہزار نئے قالین بھی بچھائے دیئے گئے ہیں۔

مسجد نبوی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر برائے انتظامی امور سعود بن مساعد الصاعدی نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی میں روزانہ اجرت پر 450 سے 500 تک وہیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں تاہم جمعہ، تعطیل کے ایام اور ماہ صیام کے دوران روزانہ 950 وہیل چیئر فراہم کی جائیں گی۔الصاعدی کے مطابق ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں عبادت کے لیے آنے والے معذور اور معمر افراد کی نقل وحرکت کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مسجد نبوی کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر وہیل چیئر رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی ضرورت مند کو آمد ورفت میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔