بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2اہلکار ہراساں

کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2اہلکار ہراساں


کابل۔بھارت نوازافغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2اہلکاروں کو اغواء کرلیا جنھیں بعد ازاں 3گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا اس دوران انھیں ہراساں بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2اہلکاروں کو سفارتخانے کی گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔ ان میں ویزا اسسٹنٹ حسن خانزادہ اور انکے ڈرائیور منیر شاہ شامل ہیں۔

بعد ازاں افغان انٹیلی جنس نے پاکستانی عملے کو تین گھنٹے بعد چھوڑ دیا۔اس دوران این ڈی ایس کے اہلکار وں نے پاکستانی سفارتی عملے کو دوران حراست ہراساں بھی کیا ۔ اس سے قبل کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 نمائندوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نمائندے مبینہ طور پر ڈی این ایس کے پاس ہیں۔ جس کے بعد دونوں اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے رابطہ کیا۔