Home / بزنس / پاکستان میں بجلی پیداوار ریکارڈ سطح پر

پاکستان میں بجلی پیداوار ریکارڈ سطح پر

اسلام آباد۔ملک بھر میں بدھ کو سہ پہر تین بجے بجلی کی پیداوار ریکارڈ 17 ہزار 720 میگاواٹ رہی ۔وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو سہ پہر تین بجے بجلی کی پیداوار ریکارڈ 17 ہزار 720 میگاواٹ رہی۔پن بجلی منصوبوں کی پیداوار 5240 میگاواٹ، جنریشن کمپنیوں کی پیداوار 2901 میگاواٹ اور آئی پی پیز کی پیداوار9579 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔17 ہزار 720 میگاواٹ بجلی کی پیداوار تقسیم اور ترسیل بجلی کے شعبے میں حکومت کی سرمایہ کاری کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے قوم اور وزارت پانی وبجلی کی ٹیم کو بجلی کی ریکارڈ ترین پیداوار پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے طلب اور رسد کے درمیان فرق کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی گریڈ میں بجلی کی پیداوار شامل ہونے سے صارفین کو بھی زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔