بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست قابل سماعت

ہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست قابل سماعت


اسلام آباد۔اسلام آبا ہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری عدنان سلیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنایا جائے۔

دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آئین میں فیلڈ مارشل بنائے جانے کی گنجائش ہے جس پرخواست گزار نے عدالت کا آگاہ کیا کہ آئین میں گنجائش موجود نہیں تاہم جنرل ایوب کی مثال موجود ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔