بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہائیر سیکنڈری سکولوں میں بلینڈڈ لرننگ پراجیکٹ کی منظوری

ہائیر سیکنڈری سکولوں میں بلینڈڈ لرننگ پراجیکٹ کی منظوری


پشاور۔صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے اور اساتذہ کی مضمون کے بارے میں معلومات اور پڑھانے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے صوبے کے تمام 563 ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تقریباً ساڑھے 4 ار ب روپے کی لاگت سے دی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ان ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ماڈل پراجیکٹ کے تحت بلینڈڈ لرننگ کے پی سی ون کی منظوری دی ہے جو اگلے مالی سا ل سے شروع ہوگا۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزپشاور میں سرکاری سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعما ل سے معیار تعلیم بہتر کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش ، سپیشل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم اور دوسرے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی وزیر تعلیم نے کہاکہ بلینڈڈ لرننگ پراجیکٹ سے بچے کے سیکھنے سکھانے اور اساتذہ کے پڑھانے کے طریقہ کار کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی اور سرکاری سکولوں کے بچے ملک کے بہترین تعلیمی اداروں کے بچوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور آئی ٹی اور نئی ٹیکنالوجیز کا ہے اسلئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت تمام شعبوں خصوصاً شعبہ تعلیم میں نئی ٹیکنالوجیز اپنانے پر تند ہی سے عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں سے استفادہ کر رہی ہے