بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درجنوں ملازمین فارغ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درجنوں ملازمین فارغ

پشاور۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے 48ملازمین پر جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ٗ چترال ائیر پورٹ سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے 16ہزار 980 ملازمین کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں 13ہزار 470ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور 3ہزار 380ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ذرائع کے مطابق 130ڈگریوں کو جعلی قرار دیاگیا ہے ابتدائی مرحلے میں بورڈ کے فیصلے کے مطابق 48ملازمین کو ملازمت ملازمت سے فارغ کردیاگیا ہے ۔