بریکنگ نیوز
Home / اداریہ / پروفیشنل ریسلنگ ایونٹ پی ڈبلیو ای کا کراچی میں آغاز

پروفیشنل ریسلنگ ایونٹ پی ڈبلیو ای کا کراچی میں آغاز

پاکستان میں پہلا پروفیشنل ریسلنگ ایونٹ پی ڈبلیو ای کراچی میں شروع ہوگیا، ایونٹ میں 20سے زائد غیر ملکی ریسلرز شریک ہیں۔

پی ڈبلیو ای کے مقابلے کراچی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں، باضابطہ مقابلوں سے قبل رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں ریسلرز کو متعارف کرایا گیا۔

ہر ریسلر اپنے انداز میں فینز کے سامنے آیا، پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان کا مداحوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

پی ڈبلیو ای مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔