بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت جاری

کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت جاری


چکوٹھی۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق رواں دواں لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے42مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 7مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے ۔ تفصیلات کیمطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجودسرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق رواں دواں لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے42مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 7مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے۔دو طرفہ تجارت جمعہ کے روز بھی بغیر وقفہ کے جاری رہے گی۔

دوسری طرف ایل او سی ٹریڈرز کا کسٹم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری تاجروں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کسٹم کا مسئلہ حل کیاجائے تاکہ جموں و کشمیر کے آر پار کے تاجروں کت چولہے بھجنے سے بچ سکیں ان کا کہنا ہے کہ اگر کسٹم نے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو تاجر راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے اس دوران حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہو گی۔