بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا اصلاحات کی منظوری کا معاملہ کھٹائی میں

فاٹا اصلاحات کی منظوری کا معاملہ کھٹائی میں


اسلام آباد۔پارلیمنٹ سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، تین دنوں میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاست و سرحدی امور رواج بل 2017کی منظوری کا کام نہ کر سکی،قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی آئینی ترمیم اور قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے اور ان کے حقوق کے تحفظ سے متعلق رواج بل 2017 کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قبائلی ارکان سے کیے گئے۔

وعدے کے مطابق تیز رفتار کارروائی کو یقینی نہ بنا سکی ۔ قائمہ کمیٹی سیفران کا اجلاس بھی اختلافات کی نظر ہو گیا جب کہ آئینی ترمیم کی توثیق کے لئے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس بھی تاحال طلب نہ کیا جا سکا ۔ بعض حلقوں نے فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے معاملے میں مزید طویل تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔ اس طرح قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔