بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈاکٹروں کے ڈیوٹی اوقات کیلئے سفارشات پیش

ڈاکٹروں کے ڈیوٹی اوقات کیلئے سفارشات پیش

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی ڈیوٹی کے اوقات کار مرتب کرنے کیلئے قائم ورکنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جس کے تحت ریذیڈنٹ ڈاکٹر ہفتے میں 6دن کام کرینگے اور مجموعی طور پر 48گھنٹے ڈیوٹی دینگے نان ریذیڈنٹ ڈاکٹر بھی ہفتے میں 6دن ڈیوٹی دینگے تاہم وہ مجموعی طور پر 40گھنٹے ڈیوٹی دینے کے پابند ہونگے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر ہفتے میں 36گھنٹے ڈیوٹی دینگے اسی طرح ہسپتال میں ایک شفٹ زیادہ سے زیادہ 12گھنٹوں پر مشتمل ہوگی ہفتے میں مسلسل چار نائٹ ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کو ہفتے میں 3دن چھٹی دی جائے گی آر ایچ سی کیٹگری ڈی ٗ سی ٗ بی اور اے ہسپتالوں میں او پی ڈی کی مارننگ شفٹ صبح8بجے سے 2بجے تک ہوگی ۔