بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تربت بھی دہشت گردوں کے نشانے پر

تربت بھی دہشت گردوں کے نشانے پر

تربت۔ بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا، تینوں مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں مزید تین مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لیویز ذرائع کے مطابق تینوں مزدوروں کا تعلق سندھ سے تھا۔لیویز حکام کے مطابق تینوں مزدور جنوبی بلوچستان کے علاقے تربت میں تعمیرات میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے مزدوروں کو شناخت کرکے قتل کردیا۔

تینوں مزدوروں کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ مزدور نوکری کیلئے سندھ سے بلوچستان آئے تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل مستونگ کے علاقے میں بھی دس مزدوروں کو شناخت کے بعد قتل کردیا گیا تھا، نو مزدوروں کا تعلق سندھ کے شہر نوشہروفیروز سے تھا۔