بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے 2اہم منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز

پشاور کے 2اہم منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز


پشاور۔پشاور بس وپیڈ ٹرانزٹ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے اراضی کے حصول اور تصفیے کیلئے 18.9ارب روپے خرچ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ ایشیائی ڈویلپمنٹ ببنک کیلئے خیبرپختونخوا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے پیش کیا ہے،اس حوالے سے منصوبے کی کل رقم 56ارب روپے میں سے18.9ارب روپے زمین کے حصول اور تصفیے کیلئے ہوں گے جبکہ منصوبے پر رواں سال اگست میں کام کا آغاز کیا جائے گا۔اراضی کے حصول کیلئے98فیصد رقم یعنی16.92ارب روپے اراضی کے حصول جبکہ بقیہ رقم تصفیے کیلئے مختص ہوگی ۔

تاہم اس بجٹ میں بجلی کے کھمبوں،ٹرانسمیشن لائنوں،ٹرانسفارمرز،پانی کی سپلائی کے اسٹیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مستقل کرنے کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے البتہ یہ اخراجات منصوبے کا حصہ ہوں گے۔اس منصوبے سے535 گھر117کنال اراضی کی خریداری کی مد میں جی ٹی روڈ پر دو انڈپاسز،چار کمرشل ٹوائلٹس اور14دکانیں متاثر ہوں گی۔دستاویزات کے مطابق اس منصوبے سے8 زرعی اراضی کے مالکان،86 کاروباری افراد،235 ریڑھی بان ویزہ،99ملازمین،انڈپاس مارکیٹ کے چار سیکورٹی گارڈز اور ایک امام مسجد بھی متاثر ہوں گے۔