Home / پاکستان / سابق مشیر سمیت متعدد اعلیٰ حکام کیخلاف تحقیقات کافیصلہ

سابق مشیر سمیت متعدد اعلیٰ حکام کیخلاف تحقیقات کافیصلہ

پشاور۔قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے کرپٹ عناصرکے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سابق مشیرسمیت متعدد اعلی حکام کے خلاف تفتیش شروع اورمتعدد حکام کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کیاہے اس بات کا فیصلہ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا بریگیڈئر ریٹائرڈ فاروق ناصراعوان کی صدارت میں منعقدہ ریجنل بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں متعدد انکوائریزمکمل ہونے پرانہیں تفتیش کے مرحلے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سابق مشیرسکندرعزیزکے خلاف تفتیش شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

جس کے تحت سکندرعزیزپرالزام ہے کہ اس نے سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے شعبہ بازار پشاورمیں واقع قیمتی سرکاری اراضی جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنے نام منتقل کرلی تھی اسی طرح ریجنل بورڈ نے فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاور دیگرحکام کے خلاف بھی تفتیش شروع کرنے کی منظوری دی ملزمان پرکرم ایجنسی میں مختلف سڑکوں کی تعمیرکے دوران65.75ملین روپے خوردبرد کاالزام ہے۔

اس سکینڈل میں سابق ایکسئین فیض محمد ٗ ٹھیکیدار نادرخان پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں اجلاس میں متعدد ریفرنس دائرکرنے کابھی فیصلہ کیاگیاجن میں ٹیلی فون انڈسٹریزہری پور ٗ پیسکو کے اسسٹنٹ سٹورمنیجر اعجازخان ٗاسی طرح پاک پی ڈبلیوڈی کے سب انجینئرریاض علی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی اسی طرح نیب نے اکبرخان اور محمدانور کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی ۔