بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کمپیوٹرپراشاراتی ٹیسٹ کاآغاز

ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کمپیوٹرپراشاراتی ٹیسٹ کاآغاز


پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں مزید سہولیات دینے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شفافیت اور میرٹ کو مزید تقویت دینے کے لئے کمپیوٹر پر ٹریفک سے متعلق معلوماتی اور اشاراتی ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح سی سی پی او پشاور طاہر خان نے ٹریفک ہیڈکوارٹر گلبہار میں منعقدہ تقریب میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحیم حسین سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور طاہر خان اور ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ اس ٹیسٹ کے لئے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر میں کمپیوٹر سکرین پر دس سوالات دکھائے جائیں گے اور امیدوار ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات میں سے درست جواب کو ٹچ کریں گا او رپانچ سوالات درست ہونے کی صورت میں کمپیوٹر خودکارنظام کے تحت پرنٹ کردے گا ۔

سوالات کی سلیکشن بھی خودکار نظام کے تحت ہوگی جس میں انسانی عمل دخل مکمل طورپر ختم ہوجائے گااور ٹیسٹ پاس ہونے کی صورت میں امیدواراگلے مرحلے کے لئے کامیاب تصورکیاجائے گا انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواء میں یہ نظام پہلی دفعہ رائج کیا جارہاہ اور اس نظام سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں موئثر شفافیت کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا اور اس تمام تر عمل کی نگرانی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے کی جائے گی.