بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیر قانونی بس اڈوں کو ختم کرنیکا حکم

غیر قانونی بس اڈوں کو ختم کرنیکا حکم


پشاور۔پشاور میں تمام غیر قانونی بس اڈوں کو ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ پرانی بسوں کو این او سی جاری کرنے اور پرمٹوں کی تجدید بھی کی جائے گی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹروں نے 22مئی کو پہیہ جام ہڑتال مؤخر کر دی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹروں میں گزشتہ روز مذاکرات ہوئے ۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ٗ ایس ایس پی ٹریفک ٗ خان زمان آفریدی ٗ یار محمد ٗ نور محمد ٗ صاحب شا ٗ محمد عالم اور مراد سمیت دیگر نمائندے موجود تھے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹروں کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے ۔