Home / پاکستان / سرکاری سکولوں میں گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

سرکاری سکولوں میں گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظرسرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون کی بجائے 27مئی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق 27مئی سے میدانی علاقوں میں واقع پرائمری ٗ مڈل ٗ ہائی اور ہائیر سکینڈرل سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونگی پرائمری سکول 31اگست اور مڈل ٗ ہائی و ہائیر سکینڈری سکول 15اگست تک بند رہیں گے ۔