بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دہشت گردی کے عفریت کو شکست

دہشت گردی کے عفریت کو شکست


اسلام آباد۔کراچی اور لاہور کے بعد انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کا میلہ کل وفاقی دارالحکومت میں سجے گا،شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا جبکہ وزرات داخلہ و ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث تاحال سیکیورٹی معاملات و دیگر سہولیات کا بندوبست نہ ہوسکا،ایونٹ آرگنائزرز کی جانب سے انٹرنیشنل ریسلرز کو سٹیٹ گیسٹ قرار دینے ،رینجرز کو سیکیورٹی معاملات سونپنے اور ان کے راستوں پر روٹ لگانے سے متعلق درخواست پرکوئی فیصلہ نہ کرسکی جبکہ دنیا کے 20 ملکوں سے تعلق رکھنے والے چار خواتین ریسلرز سمیت 25 انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان میں ہونے والے تاریخ کے پہلے انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ مقابلے میں اپنا رنگ جمائیں گے۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت میں ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد پر چھائے کالے بادل چھٹ گئے۔

نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے ریسلنگ روکنے کی حکم امتناعی کی درخواست واپس لینے پر اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ایونٹ منعقد کروانے کی اجازت دے دی،2009میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد پہلی بار پاکستان میں کسی انٹررنیشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملکی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ریسلنگ کے ایونٹ میں دنیا کے 20 ملکوں سے تعلق رکھنے والے چار خواتین ریسلرز سمیت 25 انٹرنیشنل ریسلرز شائقین کا محظوظ کریں گے تاہم وزارت داخلہ اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے اتنے بڑے ایونٹ کی سیکیورٹی و دیگر سہولیات سے متعلق تاحال کوئی تیاریاں نہ کی جا سکیں جس کے باعث ایونٹ کی رنگینیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایونٹ آرگنائزر ز کی جانب سے انٹرنیشنل ریسلرز کو سٹیٹ گیسٹ قرار دینے ،رینجرز کو سیکیورٹی معاملات سونپنے اور ان کے راستوں پر روٹ لگانے سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ ،وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہ کیئے جا سکے،کراچی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت کے پاکستان سپورٹس بورڈ لیاقت جمنازیم میں کل بروز اتوار اپنا رنگ جمائیں گے پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں تقریبا دس سے پندرہ ہزار کے قریب لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے لئے ڈی جی سپورٹس بورڈ کی ہدایات پر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں قائم مقام ڈی جی سپورٹس نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے پہلے بڑے ریسلنگ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے دہشت گردی کو شکست دینے والی پاکستانی قوم ایسے ایونٹس میں بھرپور شرکت کرکے غیر ملکی ریسلرز کی حوصلہ افزائی کریں ایونٹ آرگنائزر سید عاصم شاہ نے کہا ہے کہ سالوں بعد ملک میں انٹر نیشنل پلیئرز آئے ہیں جو یقیناًیہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کھیل کے پر امن ملک ہے اور پاکستانی قوم کھیل سے محبت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کراچی اور لاہور میں عوام کی جانب سے بھرپور پزیرائی کے بعد اسلام آباد میں کل رنگ جمے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں تاہم ڈی سی اسلام آباد کو این او سی و سیکیورٹی معاملات سے متعلق درخواست پر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے امید کرتے ہیں وزارت داخلہ ،وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ غیر ملکی ریسلرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں اس قسم کے کئی ایونٹ منعقد کروا کے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے اس ریسلنگ ایونٹ کی ٹکٹس آن لائن فروخت کی جارہی ہیں جن کی قیمت مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے جن میں طالبعلموں کیلئے750،عام سٹینڈکا ٹکٹ 1000،خاص سٹینڈکا ٹکٹ 5000جبکہ وی آئی پی سٹینڈکا ٹکٹ 15000روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔