بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن پاکستان نے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن پاکستان نے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔الیکشن کمیشن کوجن ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں، ان میں خورشید شاہ، عابد شیرعلی، سائرہ افضل تارڑ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید شامل ہیں۔اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 6 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے 15 اکتوبر کو 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث معطل کی تھی۔