بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نمکمنڈی میں 45 مرلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے تھری ڈی نقشہ تیار

نمکمنڈی میں 45 مرلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے تھری ڈی نقشہ تیار

 پشاور کے معروف علاقے نمکمنڈی میں 45 مرلہ اراضی پر کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے تھری ڈی نقشہ تیار کرلیا گیا ہے.
منصوبے پر 3کروڑ 50لاکھ روپے لاگت آئے گی پہلی تین منزلوں پر دکانیں‘ باقی پانچ منزلوں پر کارپارکنگ ہوگی جبکہ آخری چھت پر شادی ہال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقدہواجس میں ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ خان‘ ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘مروت اللہ خان آرکیٹیک‘ سول انجیئنرمحمدخالد‘ خان آزاد خان وزیر ڈائریکٹر پی ڈی اے ‘رضوان اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی اے نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر پی ڈی اے کہاکہ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ کے نقشے کے مطابق پہلی بیسمنٹ فلور پر 36 دکانیں‘ دوسرے بیسمنٹ پر 36 دکانیں فرسٹ فلور پر 19 دکانیں تعمیر کی جائیگی جبکہ بقیہ پانچ منزلوں کو پارکنگ کیلئے مختص کیاجائیگا جس کے لئے ان اور آؤ ٹ گیٹ استعمال کئے جاسکیں گے پلازہ کے ہر فلور پر 26 گاڑیوں کی گنجائش ہوگی اس طرح پورے پلازہ میں 156 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہوگی منصوبے پر 3کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی اسکے علاوہ 45 مرلہ پلازہ کے آخری فلور پر شادی ہال تعمیر کیاجائیگا پلازہ کے تمام فلور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ کیمروں کے کنٹرول کیلئے الگ کنٹرول روم بھی بنایا جائیگا اس کے علاوہ لوڈ شیڈنگ کی صور ت میں سٹینڈ بائی جنریٹر اور دیگر برقی آلات چلانے کیلئے الگ الیکٹرک روم بنایاجائیگا اجلا س میں باہمی مشاورت کے بعد نقشہ کی منظوری دی گئیں ‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہاکہ عیدالاضحی کے فورا بعد پارکنگ پلازہ کی تعمیر کاکا م شرو ع کیاجائے گا اور ہر صورت 6 ماہ کی مدت میں پلازہ کی تعمیر ممکن بنایا جائے گی۔