بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ماہ رمضان میں ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا؟

ماہ رمضان میں ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا؟

اسلام آباد۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں موسم خاصا سازگار ہوگا،چند روزشدیدگرمی کے بعدریلیف ملتارہے گا،کراچی میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق آج کل ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم ماہ رمضان میں موسم ملا جلا رہے گا، گرمی کی لہر بھی آتی رہے گی،ریلیف بھی ملتارہیگا۔انہوں نے بتایاکہ بارشوں کے چندسلسلے شمالی علاقوں کو متاثرکریں گے،خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے،فاٹا شمالی پنجاب آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اورآندھیوں کے باعث موسم معتدل رہنے کاامکان ہے۔

ماہ رمضان میں موسم خاصا سازگار ہوگا،موسم زیادہ ترخشک رہے گامگراسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں بارش بھی ہو گی ۔بارش کی وجہ سے پورے ملک کا موسم معتدل ہو جائے گا، زیادہ تر رمضان اچھے موسم میں گزرے گا۔ماہ مضان کے دوران کراچی میں زیادہ تر ہوا سمندر کی جانب سے چلتی رہے گی۔ درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب رہے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ کراچی میں جب تک سمندر کی طرف سے ہوا چلتی رہتی ہے تو درجہ حرارت معمول پر رہتے ہیں ،ہم امید کر رہے ہیں کہ کراچی میں سمندری ہوا چلنے کا سلسلہ رمضان میں بھی برقرار رہے گا، گرمی کے اکا دکا سلسلے آئیں گے مگر طویل دورانیے کے نہیں ہوں گے۔ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں کم ہونے سے پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، پانی کا استعمال بہت محتاط ہو کر کرنا ہوگا۔