بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیمرا کے چیئرمین ابصارعالم کی پاکستان میں انڈین مواد پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش

پیمرا کے چیئرمین ابصارعالم کی پاکستان میں انڈین مواد پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش


اسلام آباد۔پیمرا کے چیئرمین ابصارعالم نے پاکستان میں انڈین مواد پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ معاملہ دوطرفہ بنیاد پر ہونا چاہیے اور جتنا پاکستانی مواد انڈین چینلز پر چلانے کی اجازت ہو اتنا ہی انڈین مواد پاکستانی چینلز پر بھی دکھانے کی اجازت ہو ٗپاک سیٹ ایسے تمام چینلز کو بند کرے جو پیمرا کے لائسنس ہولڈر نہیں ٗڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے مزید 7 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی شارٹ لسٹنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ہم نے اوپن نیلامی کے زریعے تین لائسنس جاری کرنے ہیں فی لائسنس 20 کروڑ روپے سے بولی شروع ہو گی غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف کارروائی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے 15 اکتوبر کی رات 12 بجے کے بعد شروع کئے گئے آپریشن میں 107 کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب تین ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بدھ کو اتھارٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔منگل کو پیمرا ہیڈ کوارٹر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابصارعالم نے کہا کہ ہم نے انڈین مواد پر مکمل پابندی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا جس میں آگاہ کیا گیا کہ انڈیا میں پاکستانی مواد پر مکمل پابندی ہے لہذا پاکستان میں بھی انڈین مواد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور دوطرفہ بنیاد پر جتنی اجازت انڈیا دے اتنی ہی اجازت پاکستان میں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پیمرا کی ٹیموں نے محنت ٗ لگن اور کمٹمنٹ کے ساتھ اپنا کام 15 اکتوبر کی رات 12 بجے ملک بھر میں شروع کیا جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

اور اب انہیں جرمانے بھی ہوں گے اس کا کریڈٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی جاتا ہے وزیراعظم نے اپریل میں پیمرا کو ہدایت کی تھی کہ غیرقانونی عمل روکنے کے لئے کارروائی کی کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 4500 لائسنس ہولڈر کیبل آپریٹرز اور تقریبا 40ہزار لوپ ہولڈر ہیں جن میں سے صرف 120 نے خلاف ورزی کی ہے ایف ایم ریڈیو کے لائسنس ہولڈرز نے بھی مکمل عملدرآمد کیا پی بی اے نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہم ان کے شکر گزار ہیں ابصارعالم نے کہا کہ ہمارے لائسنس ہولڈرز ٹی وی چینلز اور لینڈنگ رائٹس رکھنے والے 120 چینلوں میں سے صرف 3 نے خلاف ورزی کی جن کے کارروائی کا فیصلہ بدھ کو اتھارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا اسی ہفتے ہماری وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کے ساتھ میٹنگ ہو گی جس میں غیر قانونی طور پر بھارت پیسے کی منتقلی روکنے پر بات چیت ہو گی ہم نے کچھ اکاؤنٹ ہولڈرز کو ٹریس کر لیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے ابصارعالم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کہیں بھی انڈین مواد چلتا دیکھیں تو اس کی اطلاع پیمرا کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کے لئے مزید سات درخواستیں موصول ہوئی ہیں 9 درخواستیں پہلے ہی شارٹ لسٹڈ ہیں ہم نے تین لائسنس جاری کرنے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ کہ ایف بی آر کے ساتھ مل کر ہوائی اڈوں پر چیکنگ کررہے ہیں تاکہ کوئی غیر قانونی اشیاء ملک میں نہ آ سکیں جن کی پیمرا نے اجازت نہ دی ہو۔ بول ٹی وی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ بول کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے اور اس حوالے سے عدالت نے کوئی واضح فیصلہ نہیں دیا انہوں نیکہا کہ ڈی ٹی ایچ میں لینڈنگ رائٹس کی اجازت آسان کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک سیٹ کو خط لکھا ہے کہ جو چینلز پیمرا کے لائسنس ہولڈرز نہیں انہیں پاک سیٹ استعمال نہ کرنے دیا جائے ۔