بریکنگ نیوز
Home / بزنس / دفاعی بجٹ میں اضافہ ٗ متاثرین بجٹ میں کمی زیر غور

دفاعی بجٹ میں اضافہ ٗ متاثرین بجٹ میں کمی زیر غور

اسلام آباد۔ اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 70ارب روپے اضافے کے ساتھ کل 930ارب روپے مختص کرنے پر غور، جبکہ دہشگردی کے متاثرین کیلئے بجٹ میں 10ارب روپے کمی پر غور کیا جارہا ہے، متاثرین کی امداد اور تعمیر کا بجٹ 90ارب روپے کرنیکی تجویز دی گئی، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 70ارب روپے اضافہ کے ساتھ 930ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔آئی ڈی پیز کی آباد کاری کے لیے بجٹ میں 10ارب روپے کم کرکے 90ارب روپے مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔