بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم امریکا عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عر ب پہنچ گئے

وزیراعظم امریکا عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عر ب پہنچ گئے


اسلام آباد۔وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ امریکہ عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کریں گے،میاں نوازشریف22مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے،23مئی کوان کی وطن واپسی ہو گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف تین روزہسعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں وزیراعظم ریاض میں امریکا عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے ۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں شرکا کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نواز، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، سیکرٹری فواد حسن فواد اور ایڈوکیٹ اکرم شیخ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہونے والی تقریب اور اسٹیٹ بینکوئٹ میں بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم 22 مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے اور 23 مئی کی ان کی وطن واپسی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریاض میں پہنچتے ہی کانفرنس روم میں چلے جائیں گے جہاں 35مسلم سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں ، کانفرنس میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف دنیا کے سامنے پہلی بار نیا بیانیہ سامنے آئے گا اور اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس موقع پروزیراعظم دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کو ششوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شا ہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں۔