بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپورٹس گالا‘ کرنل شیرخان شہیدگرلز کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سپورٹس گالا‘ کرنل شیرخان شہیدگرلز کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پشاور:کرنل شیر خان شہید گرلز ڈگری کالج صوابی نے 460پوائنٹس کے ساتھ چوتھے انٹر کالجز سپورٹس گالا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی‘ گرلز ڈگری کالج مرغز نے 200پوائنٹس کیساتھ رنراپ ٹرافی حاصل کی‘ فاتح کالج ٹیم نے ٹیبل ٹینس‘ رسہ کشی اور کرکٹ ٹرافی جیت لی۔

صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمختیار عالم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے‘ یونیورسٹی آف صوابی کے احاطے میں منعقدہ انٹر ڈگری کالجز سپوڑتس مقابلوں میں مختلف کالجز کی مردوخواتین ٹیموں نی حصہ لیا‘ اس موقع پر ڈاکٹر مختیار عالم نے کہاکہ کھیل کود انسان کیلئے انتہائی ضروری ہیں تعلیمی اداروں میں اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے جس سے نوجوانوں میں مقابلے کا رحجان کااضافہ ہوگا۔