بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسامہ بن لادن زندہ اور آرام کی زندگی بسر کررہاہے،ایڈورڈسنوڈن کا انکشاف

اسامہ بن لادن زندہ اور آرام کی زندگی بسر کررہاہے،ایڈورڈسنوڈن کا انکشاف


ماسکو ۔امریکی خفیہ ایجنسی ( این ایس اے )کے سابق اہلکارایڈورڈسنوڈن نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کاانکشاف کرتے ہوئے سی آئی اے کے ان دعووں کو مسترد کردیا جن میں کہاجاتاہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن ماراگیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈسنوڈن کاکہنا ہے کہ میرے پاس دستاویزی شواہد ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ تاحال زندہ ہے ۔

ورلڈنیوزڈیلی رپورٹ کے مطابق ایڈورڈسنوڈن کا موجود دستاویزات کی روشنی میں خیال ہے کہ سامہ بن لادن سی آئی اے کے پے رول پر ہے اوراب بھی کیریبین ملک بہامامیں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہاہے ۔ سنوڈن کا دعوی کیا ہے کہ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتاہے کہ اسامہ بن لادن کو تاحال سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے ، وہ اب بھی ایک لاکھ ڈالر ماہانہ وصول کررہاہے جو تاجروں ، کچھ تنظیموں یا نساو بینک میں ان کے اکاٹ کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں ، اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں لیکن 2013میں وہ اپنی بیگمات اور بچوں کیساتھ رہ رہاتھا۔

سنوڈن کے مطابق سی آئی اے کی طرف اسامہ بن لادن کی موت کے جعلی دعوے کے بعد اسامہ بن لادن اور اس کی فیملی بہامامیں کسی خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے ، اسامہ بن لادن ایک لمبے عرصے سے سی آئی اے کے ایجنٹوں میں سے سب سے فعال کردار اداکرتارہا تھا۔ ایڈروڈسنوڈن کے مطابق جب سے اس کے مارے جانے کی خبریں پھیلائی گئیں تو اس کے بعد سے ہرکسی نے اسامہ بن لادن کی تلاش چھوڑ دی اور غائب ہونا بہت آسان تھا ، داڑھی اور ملٹری جیکٹ کے بغیر کوئی بھی شخص انہیں پہچان نہیں سکتا۔

یادرہے کہ سابق کنٹریکٹر ایورڈسنوڈن ٹیلی فون نگرانی پروگرام کی دستاویزات جاری کرنے کے الزام میں 10سال قیدکی سزاسنائی گئی تھی جس کے بعد سے اس نے روس میں پناہ حاصل کرلی تھی تاہم ایڈورڈ سنوڈن ایک مرتبہ پھر تہلکہ خیز انکشافات کی وجہ سے خبروں میں آگئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے دعوی کیا تھاکہ دومئی 2011کی رات کو اسامہ بن لادن ماراگیا اور اس کی لاش سمندر بردکردی گئی۔