بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لوڈشیڈنگ کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائینگے ٗخورشید شاہ

لوڈشیڈنگ کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائینگے ٗخورشید شاہ


سکھر۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ٗ معاملے پر حکومت کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائینگے ٗ پاکستان میں کو ئی خارجہ پالیسی نہیں ٗ کلبھوشن کے معاملے پر ناکام ہو گئے ہیں ٗعمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے 4 برس میں زراعت کو تباہ کردیا ٗحکومت رمضان میں بجلی نہیں دے سکتی جبکہ ہم نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھاانہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرکے عوام کو دھوکا دیا گیا خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں ساڑھے چھ سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ہے۔

لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج صرف سندھ نہیں پورے ملک کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔حکومت تعلیم‘ صحت اور زراعت کے لئے کوئی کام نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج پورے ملک کیلئے ہے تاہم پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

۔