بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / نئے کپڑے آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ

نئے کپڑے آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ


نئے کپڑے تو ہر کوئی ہی کچھ عرصے میں خریدتا ہے خاص طور پر عید کے موقع پر، مگر آپ کے وہ ملبوسات اتنے بھی صاف نہیں ہوتے جتنے آپ تصور کرتے ہیں بلکہ وہ آپ کو بیمار بھی بنا سکتے ہیں۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق اگرچہ نئے کپڑے دیکھنے میں صاف لگتے ہیں مگر وہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر ریڈی میڈ نئے کپڑوں کو پہننے سے پہلے دھویا نہ جائے تو وہ صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نئے کپڑوں میں کلر ڈائی اور دیگر اجزاءجلد میں خارش کے ساتھ الرجی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ انہیں دھونے سے اس مسئلے سے بچا جاسکتا ہے۔

محققین کا تو یہ بھی دعویٰ تھا کہ ان نئے کپڑوں سے جوئیں بھی صارف کے اندر منتقل ہوسکتی ہیں خاص طور پر وہ ملبوسات جنھیں خریدنے سے پہلے کسی ڈریسنگ روم میں پہن کر دیکھا جائے۔ اسی طرح ان ملبوسات سے دیگر چھوت کے امراض بھی ای کسے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے کپڑے تیاری، دکانوں تک پہنچنے اور فروخت کے مراحل کے دوران متعدد افراد کے ہاتھوں میں آتے ہیں اور صارفین کے لیے یہ زیادہ بہتر ہے کہ انہیں خریدنے کے بعد دھو کر استعمال کریں۔

ان کے بقول نئے کپڑوں کو گرم پانی میں ڈبو دیں اور پھر خشک ہونے کے لیے ٹانگ دیں، جس سے کپڑے کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔