بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم میکرز کی اکثریت ناتجربہ کار مگر ہر مرتبہ کچھ نیا کر رہی ہے، صنم سعید

فلم میکرز کی اکثریت ناتجربہ کار مگر ہر مرتبہ کچھ نیا کر رہی ہے، صنم سعید


لاہور۔ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی فلمیں بننے لگیں، ماضی اور آج کی فلم میکنگ میں بہت تبدیلی آچکی۔ کردار ہی فنکار کی پہچان بنتا ہے، اسی لیے اسکرپٹ اور کردار سے مطمئن ہوئے بغیر کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کرتی۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ صنم سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم بین سمجھدار ہوچکا وہ انٹرٹین کے ساتھ کچھ نیا دیکھنا چاہتا ہے۔ اسی لیے فلم میکرز کو ہر بار پہلے سے زیادہ محنت اور پیپرورک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کامیڈی ، ایکشن ، رومانٹک  سمیت ہر قسم کی فلم بننی چاہیے، وقت کے ساتھ باکس آفس کی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں  پاکستانی فلمیں بنانے والوں کی اکثریت ناتجربہ کار ہونے کے باوجود فلم بینوں کے لیے  ہر بار کچھ نیا لے کر آرہے ہیں۔

ماضی اور آج کی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی ہے،اس شعبے کو پڑھے لکھے لوگ جوائن کر رہے ہیں ۔صنم سعید نے کہا  کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے، میری دو فلمیں ’’ماہ میر‘‘ اور ’’بچانا‘‘  جو موضوعات کے اعتبار سے ایک دوسرے بالکل مختلف تھیں۔ ’’ماہ میر‘‘ معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم تھی جب کہ ’’بچانا‘‘ کمرشل مسالہ فلم تھی۔