بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی پہلی پیشرفت رپورٹ جمع

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی پہلی پیشرفت رپورٹ جمع

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت ، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی جانب سے پہلی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ، جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔ عدالتی بینچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور اعجاز الاحسن شامل ہیں ،

تین رکنی بینچ کے روبرو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی پہلی عبوری رپورٹ پیش کی ۔ تین رکنی عدالتی بینچ جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لے گا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ قوم کو انصاف مل سکے جبکہ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کیس میں شفافیت لانے کیلئے وہ عدالت سے سماعت کو اوپن کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔