بریکنگ نیوز
Home / کھیل / فرنچ فارمولا ون ریسرسباسٹین حادثے کا شکار

فرنچ فارمولا ون ریسرسباسٹین حادثے کا شکار


انڈیاناپولس۔ فرنچ فارمولا ون ریسر سیباستین بورڈیز انڈیاناپولس 500 ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ریسر سیباسٹین کی گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی۔

ان کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی تھی تاہم سیباسٹین کو فوری طور پر انڈیانا یونیورسٹی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں پر ان کی سرجری کی جائے گی۔