بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش


اسلام آباد۔بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن جانیوالی پی آئی اے کی پرواز سے19کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، عملے کے 5افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کو متعلقہ اداروں نے شبہ گزرنے پر رک لیا اور طیارے کی تلاشی اور سکینگ کے دوران 19کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔یہ تلاش انجینئرز ، کسٹم حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں مشترکہ طورپر لی۔ واقعہ کی مزید تفتیش کے لئے پرواز کے عملے کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کو شبہ ہے کہ عملے کا کوئی نہ کوئی فرد ہیروئن سمگلنگ میں ملوث ہے ۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی کے لیئے جانے والے مسافر محبوب حسین سے 2 کلو کرسٹل ہیروئین برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایئربلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 470 کے ذریعے سعودی عرب کا سفر کرنے والے خوشاب کے رہائشی عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالے محبوب حسین کے سامان کی تلاشی کے دوران 2 کلو ہیروئین برآمد کر لی گئی ہے۔ جس کی عالمی منڈی میں قیمت ڈھائی کروڑ سے زائد ہے۔ اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے ایئرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔