بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دوران ملازمت جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹروں کیلئے پیکیج

دوران ملازمت جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹروں کیلئے پیکیج


پشاور۔محکمہ صحت نے صوبائی حکومت کو ڈاکٹروں کی گروپ انشورنس کی سفارش کرتے ہوئے دو ران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی ۔کیلئے الگ الگ سمریاں وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے ارسال کر دی ہیں ۔

سینئر وزیر برائے صحت شہرام ترکئی نے گزشتہ روز جاں بحق 7ڈاکٹروں کے معاوضے کی دو الگ الگ سمریوں پر دستخط کر دیئے ہیں وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے ارسال کردہ سمریوں میں ڈاکٹر مرتضیٰ میڈیکل آفیسر ایل آر ایچ ٗ ڈاکٹر فیصل ہاؤس آفیسر ایوب میڈیکل کمپلیکس ٗ ڈاکٹر داؤد ٹرینی میڈیکل آفیسرز ایوب میڈیکل کمپلیکس ٗ ڈاکٹر اعزاز ٹرینی میڈیکل آفیسر سیدو ٹیچنگ ہسپتال ٗ ڈاکٹر بشارت ٹرینی میڈیکل آفیسر ٗڈیرہ اسماعیل خان کی ایڈہاک میڈیکل آفیسر سارہ سید اورصوابی کے ایڈہاک میڈیکل آفیسر یاسر اقبال شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ مذکورہ ڈاکٹر دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو گئے تھے یاد رہے کہ ڈاکٹروں کی مختلف تنظیمیں جاں بحق ڈاکٹروں کیلئے معاوضے کی ادائیگی کے مطالبات کرتی آ رہی ہیں ۔