بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سودایکٹ کا پہلا ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

سودایکٹ کا پہلا ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور۔ایڈیشنل سیشن جج پشاورجہانگیرخان نے 20لاکھ روپے قرض دے کرسود کی مد میں24لاکھ روپے اضافی طلب کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس پراسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا

اس موقع پرمدعی ابراہیم کے وکیل دانش آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جمشید پرالزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ ابراہیم کے بھائی خان زیب کو20لاکھ روپے ادھار دئیے تھے اوربعدازاں ان سے 24لاکھ روپے سود سمیت 44لاکھ روپے کی واپسی کامطالبہ کررہاتھا جس پرپولیس نے ملزم کے خلاف سودایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اوراب ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم وہ کسی رعایت کامستحق نہیں لہٰذااس کی عبوری ضمانت منسوخ کی جائے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ۔