بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انڈس ہائی وے بنے گا ایکسپریس وے کی طرز پر

انڈس ہائی وے بنے گا ایکسپریس وے کی طرز پر


پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے طرزپرتعمیرکرنے کاٹینڈرجاری کردیاگیاہے جس سے اقتصادی راہداری کے متبادل روٹ کے ملحقہ علاقوں کی تقدیربدل جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جنوبی اضلاع مسلم لیگ کاگڑھ رہاہے اوراسے ایک بارپھرمسلم لیگ کاگڑھ بناکردم لیں گے، ہماری سیاست کامہوربلاامتیازخدمت اورعوام کی فلاح وبہبودہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوہاٹ میں محمدزئی،سرگل گاؤں اور چمبیلئی سمیت دیگرعلاقوں کوسوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی،سابق وفاقی وزیرعباس آفریدی اورجنرل منیجرSNGPLارباب ثاقب بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کوبنیادی ریلیف دینے پردلی اطمینان ملتاہے ۔

سوئی گیس کے افتتاح پرکوہاٹ کوعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتاہوں،کوہاٹ کے غیورعوام نے جس طرح ہمارااستقبال کیاوہ کبھی نہیں بھلایاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کی بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ یہاں کے حکمران نہ توصوبے کیلئے کوئی ترقیاتی اورفلاح وبہبودکے کام کرتے ہیں بلکہ ہم عوام کی خوشحالی کے جومنصوبے شروع کرتے ہیں ان میں بھی روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں،ترقی کے پہیہ سے ہوانکالنے کی کوشش کرتے ہیں مگرانہیں ہمیشہ اسی طرح ناکامی کاسامناہوگا۔