بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی ،آرمی چیف

پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی ،آرمی چیف

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال برداشت نہیں کیاجائیگا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے میں سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال بھی برداشت نہیں کیاجائیگا۔امریکی سفیر نے پاکستان کی اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورامریکامل کر خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے کردارادا کر سکتے ہیں۔