بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / توانائی بحران کیلئے کروڑوں یورو فراہم

توانائی بحران کیلئے کروڑوں یورو فراہم

منگلا ۔فرانس اور یورپی یونین نے پاکستان میں گرین انرجی کے فروغ کیلئے تیس کروڑ یورو سے زائد رقم فراہم کی ہے۔یہ بات فرانس کے سفیر Martine Dorance نے پیر کو منگلا میں قومی پن بجلی تربیتی انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کی سائٹ کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس حکومت کی توانائی بحران کے خاتمے اور کم کاربن کے اخراج سے بجلی پیدا کرنے کے طریقوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد دے گا۔فرانس نے دریائے جہلم میں دائیں کنارے سے شامل ہونے والے جگران نالے پر تعمیر کئے جانے والے اڑتالیس میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے نرم شرائط پر چھ کروڑ اسی لاکھ یورو کا قرضہ فراہم کیا ہے۔