بریکنگ نیوز
Home / شوبز / بھارتی اداکارہ کے ہاں بیٹے کی ولادت

بھارتی اداکارہ کے ہاں بیٹے کی ولادت


ممبئی: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ دپیکا سنگھ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

چھوٹے پردے کی بڑی اداکارہ دپیکا سنگھ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر دونوں میاں بیوی خوشی سے نہال ہیں جب کہ  اداکارہ  کے شوہر و ہدایتکار روہت  راج گویال کا کہنا ہے کہ  زچہ و بچہ دونوں  خیریت سے ہیں۔

دپیکا دوران حمل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور  کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھاتی رہی ہیں، اس دوران  اداکارہ نے نہ صرف  ریمپ پر واک کی بلکہ کئی فوٹو شوٹ کرائے جس  کے باعث انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ  دپیکا سنگھ نے  ڈرامہ سیریل ’’دیا اور باتی ہم‘‘ سے شہرت حاصل کی  اور پھر اسی ڈرامے کے ہدایت کار روہت راج سے 2014 میں شادی کرلی تھی ۔