بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پشاور میں قوالی نائٹ کا اہتمام‘ شائقین جھوم اٹھے

پشاور میں قوالی نائٹ کا اہتمام‘ شائقین جھوم اٹھے


پشاور۔ پشاور کے فائیو سٹار ہوٹل کے زیراہتمام قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں عزیز میاں قوال کے صاحبزادے عمران میاں نے شائقین کو اپنی آواز کے جادو کے حصار میں لے لیا۔

بڑی تعداد میں قوالی سننے کا شوق رکھنے والے افراد اس سے محضوظ ہوئے۔ حاضرین نے پی سی کے جنرل منیجر راشد بانڈے اور نائب صدر میڈیا محمودخان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جی ایم پی سی راشد بانڈے نے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے میڈیا باکس کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے اس ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ قوالی اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس سے امن اور محبت کا پیغام ملتا ہے اور ہم پشاوریوں کیلئے اس قسم کے پروگرام منعقد کراتے رہیں گے‘ جس کا مطلب کلچر کا فروغ تھا اور سابق روایات کو زندہ رکھنا ہے‘اس موقع پر چیف مارکیٹنگ سیلز مس یشلے کو جی ایم راشد بانڈے نے شال کا تحفہ بھی پیش کیا۔