بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری و نجی سکولوں میں تعطیلات کب ہونگی ؟

سرکاری و نجی سکولوں میں تعطیلات کب ہونگی ؟

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سرکاری او رغیر سرکاری سکولوں کے لئے تعطیلات کے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری سکول یکم جون کے بجائے ستائیس مئی سے چھٹیاں کرینگے ۔ میدانی علاقوں میں واقع سکولز موسم گرما کی تعطیلات کے نظرثانی شدہ شیڈول سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ پرائمری سکول اکتیس اگست ، مڈل و ہائی ، ہائیر سکینڈری سکولز پندرہ اگست تک بند رہینگے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ شیڈول پر تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو عمل درآمد کی ہدایات کی ہے