بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رمضان کے چاند بارے سعودی ماہر فلکیات کی پیشگوئی

رمضان کے چاند بارے سعودی ماہر فلکیات کی پیشگوئی


ریاض۔سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک 27 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاق نے پیشگوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں ماہ صیام 27 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے اور ہفتہ کے روز ہی ختم ہونے کا امکان ہے ڈاکٹر زاق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ رواں سال ماہ رمضان المبارک کے 29 روزے جبکہ 4 جمعے ہونے کا قوی امکان ہے۔