بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دکھ کی گھڑی میں برطانیہ کیساتھ ہیں ٗ نواز شریف

دکھ کی گھڑی میں برطانیہ کیساتھ ہیں ٗ نواز شریف

اسلام آباد۔وزیراعظم نواز شریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مارے جانے والے افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دنیا کو مشترکہ کوششوں اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی شدید مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے جب کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ ارینا میں کانسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔